نیو مری (نامہ نگار)گاؤں وگہل تحصیل کوٹلی ستیاں میں قتل کے مقدمے میں دو فریقین کے درمیان صلح، فیصل ستی قتل کیس کے مقدمے میں دنوں فریقین کے درمیان صلح ہونے پر اہل علاقہ نے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل ستی کو قتل کرنے کے الزام میں ملزمان گرفتار تھے۔ تفصیلات کے مطابق لواحقین ملزمان کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح کروانے میں سرمد ستی، راجہ سجاد ستی، نئیر اقبال ستی اور نمبردار زاہد ستی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس راضی نامے سے علاقے کے دو گھرانوں میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تنا کی کیفیت ختم ہونے پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جرگے کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے سال سالہ پرانے مقدمہ میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ممکن ہوئی۔ علاقے کی روایات کو برقرار رکھنے پر دونوں فریقین نے جرگہ کی موجودگی میں خوش اسلوبی سے معملات طے کئیے۔ اس موقع پر علاقہ معززین کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دونوں فریقین صلح کے بعد علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
گاؤں وگہل قتل کیس میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی
May 22, 2024