علاقائی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا سیاست کا مقصد ہے،چوہدری ندیم خادم

 کھیوڑہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان میں چیئرمین گرین اینڈ کلین پنجاب ڈسٹرکٹ جہلم چوہدری ندیم خادم سابق ایم اپی اے کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق ایم پی حاجی ناصر للہ ،اسسنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ نوشیروان سمیت تحصیل بھر سے معززین نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن گرین اینڈ کلین پنجاب کے مطابق ضلع جہلم کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ضلع بھر میں صفائی کے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ پودے لگانے کا عمل بھی جلد شروع ہوجائے گا جس کے لیے فنڈز بحال کیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ اس وقت ضلع جہلم اور بالخصوص پنڈدادنخان کے عوام کے لیے اذیت کا سبب بنا ہوا ہے انشااللہ پنجاب اور وفاق حکومت سے اسکے فنڈز کی بحالی پر زور دیا جائے گا،سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت اور علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن