فتح جنگ(نامہ نگار)ماہر تعلیم اور دینی و روحانی شخصیت ماسٹر تاج حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے چالیسویں کے ختم کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر ڈاکٹر خالد محمود نظامی سجادہ نشین مکھڈ شریف اور علامہ حافظ عبدالغفور چشتی صاحبزادہ ساجد محمود چشتی قاری واجد حسین چشتی حافظ غلام مرتضی چشتی نے خطاب کیاجبکہ پیر عبدالصبور چشتی نے اختتامی دعا کروائی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر تاج حسین ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ایک دینی و روحانی شخصیت بھی تھے۔انہوں نے زندگی بھر تعلیمی و دینی امور کی خدمت کو جاری رکھا۔علما ومشائخ بالخصوص مشائخ گولڑہ شریف کے ساتھ ان کا ایک خصوصی تعلق تھا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔