مری (نمائندہ خصوصی) ڈی جی فورڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید گرمائی سیزن کے شروع ہوتے ہی مری موٹر وے پر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی چیکنگ کے اپنی ٹیم کے ہمراہ مری کا رخ کر لیا اورایک معروف ریسٹورنٹ کو 50 ہزار کا جرمانہ عائد کر دیا صفائی اور زائد المیاد کھانے پینے کی اشیا رکھنے پر کیونکہ گرمی بڑھتے ہی سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے اور سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب محکمہ فوڈ کی اولین ترجیع ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی ریاعت ہر گز نہیں دی جائے گی اس لئے اپنے کچن میں صفائی اور معیاری تازہ خوراک اور اشیا کا استمال کریں وہ کسی وقت بھی ضلع مری کے کسی علاقہ میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کا وزٹ جاری رکھیں گے ۔انھوں نے کہا کہ سیاح اشیا خوردونوش خریدتے وقت ایکسپایری چیک کیا کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نے ایکسپریس وے میں موجود فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔اور متعدد کو وارننگ بھی دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید چیکنگ لیے مری پہنچ گئے
May 22, 2024