اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے آفیشل کوآرڈنیٹر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف دبا مسترد کرکے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے، آسان ٹیکس نظام لا نے سے ہی حکومت محصولات میں اضافہ کر سکتی ہے جس کیلئے قانون سازوں کو ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔کوارڈنیٹر IEAA و ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی FPCCI عثمان بسرا نے کہا کہ حکومت کا سب سے اہم مقصد یہ ہونا چاہیے کہ وہ تقریبا پورے پاکستان میں ایف بی آر کے اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری کردہ نوٹسز کے ذریعے ہراسانی اور جبری دستاویزاتی شرائط کے ذریعے پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کروائے جس کا پہلا مرحلہ ایک آسان ٹیکس کا نظام ہی ہو سکتاہے۔مہنگائی کے طوفان سے بچانے کے لئے سرجوڑکربیٹھیں اورٹیکس کے نظام کوبہتربنائیں ان قانونی خامیوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے ہرسال اربوں روپے کا ٹیکس ادارے کو نہیں مل پاتا اوراس کا سارا بوجھ عوام پرڈالا جاتا ہے ۔