کلر سیداں (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن ٹیم نے گذشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ایم ایس کیساتھ ہسپتال میں شعبہ اطفال میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی ٹیلی میڈیسن سٹلائٹ سنٹر کنٹرول روم کے قیام پر بات چیت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ اب ہسپتالوں میں زیر علاج زچہ و بچہ کو جدید ایمرجنسی رومز کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولت ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹر کے ذریعے میسر آ جائے گی۔ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک عدد سٹاف نرس کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود ہو گی اور ڈلیوری کے موقع پر پیدا ہونے والے بچے کو ایمرجنسی کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کے بہتر علاجہ معالجہ کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔