فتح جنگ(نامہ نگار) تھانہ فتح جنگ کے گاں حطار کے رہائشی محمد شہباز ولد محمد نواز نے بیان دیا کہ سائل نے مرغی کی شاپ بنا رکھی ہے مسما نائلہ زوجہ عزرم سکنہ حطار اکثر اوقات مرغی کا گوشت لے کر جاتی تھی اور گوشت کی رقم ادھار بھی دینی تھی 23/1/24کو مسما نائلہ کرن نے کال کر کے بتایا کہ گھر مہمان آئے ہیں مرغی کا گوشت گھر پہنچا دو اور اپنے بقایا جات بے لے جا میں دکان بند کر ے مرغی کا گوشت لیکرگھر کے باہر پہنچا تو پہلے سے موجود اندر کچھ افراد نے زبردستی گھسیٹ کر گھر کے اندر لے جا کر کمرے میں بند کر کے میرے کپڑے زبردستی اتار کر برہنہ کر دیا ملزمان عبدالوحید مسلح ڈنڈا،عبدالرزاق ولد امین مسلح پسٹل،ارشد ولد کریم بخش،اورنگزیب،ظہور ولد صفدر اور مسما نائلہ جبکہ دو نقاب پوش ملزمان بھی موجود تھے جنھوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اورنگزیب نے برہنہ حالت میں نازیبا وڈیو بنائی اس دوران وقار شاہ بھی آگیا جس کے ہاتھ میں پستل تھا وحید اور وقار شاہ نے میری جیب سے رقم مبلغ 46ہزار روپے جو مرغی کی دینی تھی چھین لی،ملزمان نے میرے ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اور گلے سے چین بھی اتروا لی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو قتل کر دینگے اب وحید وغیرہ دوبارہ وڈیو کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں پولیس تھانہ فتح جنگ نے خاتون سمیت تمام ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔
حطار،نا زیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم
May 22, 2024