اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )خواجہ خواجگان حضرت سائیں فتح دین بادشاہ مست قلندر دربار عالیہ دووان شریف ضلع پلندری حلقہ بیٹھک بلوچ آزادکشمیر کا اٹھانواں 98 واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا ، آخری روز دعائیہ تقریب ہوئی ، مہمان خصوصی پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی دربار عالیہ پناگ شریف ضلع کوٹلی تھے اس بابرکت تقریب سے صاحبزادہ سائیں عباس نظامی ڈسٹرک کونسل نیریاں قاری سردار کریم ،ملک حبیب اعوان، ملک پرویز اعوان ملک فضیل صابزادہ عارف گیلانی صاحبزادہ ظہور نظامی صاحبزادہ غلام عباس نظامی صاحبزادہ فرید و دین مولانا علی اکبر سائیں پیر مشتاق ، ملک سجاد لو کل ممبر گلہ اعوان آباد و دیگر نے خطاب کیا۔صاحبزادہ سائیں اسلم نظامی سجادہ نشین دربار عالیہ دو ان شریف نے ملکی سلامتی اور فلسطین کے مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔