ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلامیںمتحدہ علماء فورم کاقیام،سربراہی کیلئے پیرطریقت حضرت مولاناقاری احسان الحق گدوال شریف،جبکہ مرکزی امیرکیلئے حضرت مولانامفتی شبیراحمدعثمانی کونامزدکیاگیا، اس سلسلہ میںخانقاہ سراجیہ کندیاںشریف کے خلیفہ مجازحضرت مولاناقاری محمدذکریاقریشی کی میزبانی میںٹیکسلاواہ کینٹ،ہریپورھزارہ،راولپنڈی،اسلام آباد کے علماء کرام کاخصوصی اجلاس منعقدکیاگیا،نظامت حضرت مولانامفتی حیدرعلی حیدری نے کی،اجلاس میں مولانا تنویر احمد علوی،راولپنڈی سے مولانا قاضی شفیق الرحمن، ہری پورسے مولانا فداء خان،مولانا ایوب،قاری انصرمحمود،مفتی بشارت محمود،ملپورسے شیخ الحدیث مولانا تاج محمود،مولانا قاری طیب مدنی،مفتی خالدمحمود،مولانا عمرفاروق صدیقی،مولانا فتح خان معاویہ،قاری محمد سلیمان حقانی،مولاناحکیم شہاب الدین قریشی آف بھوئی گاڑسمیت درجنوں علماء کرام خطباء اورآئمہ مساجد نے شرکت کی،اجلاس میںمرکزی جامع مسجدٹیکسلاکے سابق خطیب مولاناعبدالغفورقریشی مرحومؒکی مذہبی علمی اورتدریسی خدمات پرروشنی ڈالی گئی،مولاناطاہرحیدری نے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی اورٹیکسلاکے مذہبی حالات کوپرامن رکھنے کیلئے متحدہ علماء فورم ٹیکسلا اہلسنت والجماعت کے پلیٹ فارم کووقت کی اہم ضرورت قراردیاگیا،علاقہ بھرکی روحانی تعلیمی تبلیغی دینی مکاتب مراکز مساجدکاتحفظ اور قانونی معاونت کیلئے تجربہ کارشخصیات کی ڈیوٹیاںلگائی گئیں،ملکی استحکام اورداخلی امن کیلئے بااختیاراداروںکے ساتھ روابط استوارکرکے اپنامثبت کرداراداکرنے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔