صدر زرداری کی دانش مندی و دور اندیشی کا ہر شخص گرویدہ ہے، ناصر خان بنگو

فتح جنگ(نامہ نگار)وطن عزیز میں بہت سے سیاسی قد آور شخصیات گزری ہیں، جنہوں نے سیاست کے میدان میں اپنا نام بنایا۔ ان میں سے دو اہم شخصیات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی، اخلاقی، اصول پسندی، بہادری خواہ ہر محاذ پر فاتح رہا ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ صدر آصف علی زرداری ہیں جو کہ پیپلزپارٹی کا ہی ایک نگینہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ناصر خان بنگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صدر زرداری نے نا صرف اسیری صبر و استقامت و بردباری سے کاٹی بلکہ سیاسی مخالفین، بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کو بھی اپنے فکر و فلسفے سے متاثر کیا۔ ان کی دانش مندی و دور اندیشی کا ہر شخص گرویدہ ہے اسی لیے ان کو مفاہمت کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ سی پیک، اٹھارہویں ترمیم، جمہوریت کا استحکام اور پہلی بار منتخب اسمبلی کے کامیاب 5 سال اور اقتدار کی منصفانہ منتقلی، این ایف سی ایوارڈ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، سوات آپریشن، گلگت بلتستان کو آئینی حقوق، خیبر پختون خواہ کو شناخت جیسے اقدام کامیابی سے سرانجام دیے ۔

ای پیپر دی نیشن