رؤف حسن پرحملہ کرنےوالےوہی ہیں جو ججوں کو دھمکاتے ہیں،عمران خان

May 22, 2024 | 13:11

:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رؤف حسن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ایسے حملے کون کروا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اپنی جماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے حملے میں لکھا کہ ’پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ایسے حملے کون کروا رہا ہے۔ یہ وہی قوّتیں ہیں جو پردوں کے پیچھے چھُپ کر وار کرتی، اپنے مہروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلاتی، ججوں کو دھمکاتی اور انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے پورے انتخابی عمل کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ’کان کھول کر ہماری بات سُن لیں کہ پاکستان تحریک انصاف ان مکروہ ہتھکنڈوں اور پُرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگی جن سے اس کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا کہ شرپسند قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوتے ہیں

مزیدخبریں