ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر لگی تختی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز کیوں ؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے گھر کے باہر لگی تختی پر لکھے خاص نام کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی جس کے بعد سے یہ تختی ان کے مداحوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس پوسٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی تصویر کہ جس میں ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر لگی تختی پر دو نام دیکھے جاسکتے ہیں۔مذکورہ لکڑی کی تختی پر  انگریزی میں ’ثانیہ اور اذہان‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے یعنی انہوں نے اس گھر کو اپنے اور بیٹے کے نام سے منسوب کردیا۔پوسٹ میں شامل دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان، بھانجی دعا، بہن انعم مرزا اور سہیلیوں کے ساتھ نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں شیشے کے مگ پر ایک معنیٰ خیز جملہ بھی لکھا نظر آیا کہ ’ خوش رہنے کا انتخاب کریں‘ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر  ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات لکھے جارہے ہیں جبکہ شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ ایک طرف شعیب ملک ہے جو ثناء کے ساتھ دنیا گھومنے میں مصروف ہے اور دوسری طرف ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بیٹے کیلئے وقف کردی ہے‘۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ ان کے بیٹے کی پیدائیش 2018 میں ہوئی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔جہاں ایک طرف شعیب ملک اپنی نئی اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں تو وہیں دوسری جانب ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن