لاہور پولیس کے دو بڑے افسران میں سر دجنگ شروع،ایک بڑا افسر سربراہ لاہور پولیس کو تبدیل کروانے پر تل گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس سربراہ لاہور پولیس کی سیٹ کے لیے سرگرم ہے، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات بھی ہوگئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس کی وزیراعلی سے ملاقات کا علم ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران سے نالاں جبکہ لاہورپولیس کے افسران دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور افسران من مانیاں کرنے لگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی سردجنگ سے لاہور پولیس کے اہلکار گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں