مولانا فضل الرحمان اگر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ،تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ یوسف رضا گیلانی

 قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  ملک کے لئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے دوست ہیں اگر وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ،تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ پی ٹی آئی والوں سے کہا تھا کہ آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی۔ قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ بابائے قوم کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔میڈیا سے گفتگو میں قائم مقام صدر نے کہا کہ ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔ حکومت اچھے کام کرے گی اس کا ساتھ دیں گے۔ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتی ہے، اگر وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ،تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں۔ 

قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں سے کہا تھا کہ آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، پی ٹی آئی بھی مذاکرات پر آئے ۔ گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہئیے ۔یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا۔

ای پیپر دی نیشن