وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا.فیصل آباد اور راولپنڈی میں وویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کا حکم بھی دیاہے۔پنجاب بھر کے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا۔جیلوں کی سائبر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر کی شرکت ۔
وزیر اعلیٰ نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا.
May 22, 2024 | 15:13