وفاقی حکومت غیر آئینی ہے، چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔بیرسٹرسیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں سے بات چیت نہیں ہو گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہمارے دروازے تمام جماعتوں کے لئے  کھلے ہیں  جن جماعتوں نے جمہوریت کونقصان پہنچایا ان سے بات نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاق سے جتنے بھی افسران مانگے ان کو رد کر دیا جاتا ہے، صوبے میں چیف سیکرٹری ابھی تک تعینات نہیں کیا گیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے واجبات ہیں، وفاقی حکومت غیر آئینی ہے، چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...