ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے اب تک ساڑھے 8 سے 9 ہزار سمیں بلاک کی جا چکی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو30 ہزار سمیں بلاک کرنے کیلئے بھیج چکا ہے.ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کیلئے بھجوا رہا ہے۔پی ٹی اے کے پاس سمیں بند کرنے کا اختیار نہیں ہے.ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمیں بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی۔سمیں بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔