لاہور (کامرس رپورٹر) البرکہ اسلامک بنک نے اپنے ادارے کا نیا لوگو (Logo) متعارف کرا دیا ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز نئے لوگو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ البرکہ اسلامک بنک کے نئے لوگو (Logo) کی نقاب کشائی البرکہ اسلامک بنک‘ پاکستان کے کنٹری ہیڈ‘ شفقات احمد اور البرکہ بنک بحرین کے ڈی جی ایم طارق کاظم نے البرکہ بنک کے ایگزیکٹوز اور سینئر مینجمنٹ کے ساتھ کی۔