جدہ میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اعظم سواتی کے الزامات سے ان کی ساکھ کو کو نقصان پہنچا ہے،لہٰذا وہ اپنے وکیل کے ذریعے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہا ہوں، حامد سعید کاظمی نے مزید بتایا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر عمر شیر زئی کے خلاف بھی کارروئی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ان کے خلاف جو بھی کارروائی ہوگی وہ پاکستان میں کروں گا سعودی عرب میں کوئی بھی کارروائی کرنا مناسب نہ ہوگا،