ایشین گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے چین کو ایک سو اٹھائیس رنز سے ہراکرمینزایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Nov 22, 2010 | 17:52

سفیر یاؤ جنگ
ایشن گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان میزبان ٹیم چین کو ایک سو اٹھائیس رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل مین پہنچ گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان خالد لطیف نے شاندار سنچری سکور کی، گوانگ ژونگ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو تیراسی رنز بنائے۔ کپتان خالد لطیف اور شرجیل نے چینی باؤلرز کے خلاف بہترین بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت پر پچانوے رنز جوڑے، شرجیل بتیس گیندوں پر چھیالیس رنز بنا کررن آؤٹ ہو گئے، کپتان خالد لطیف نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ ک پہلی سنچری سکور کی، انہوں نے انہتر گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز مین پانچ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، جواب میں چینی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف پچپن رنز بنا سکی، پاکستانی ٹیم کی طرف سے کامیاب ترین بولرز اعزاز چیمہ رہے جنہوں نے پندرہ رنز دے کر تین اور رضا حسن نے نے دس رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کیں
مزیدخبریں