انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رکن ممالک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کرنے کی ہدایت کردی، کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات پراطمینان کا اظہاربھی کیا گیا۔

Nov 22, 2010 | 18:41

سفیر یاؤ جنگ
دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوا، اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے صدرشردپوارنے کی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے بتایا کہ انہوں نے اکتوبر میں تمام رکن ممالک کو خط لکھا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نافذ اینٹی کرپشن کوڈ کو موثربنائیں اور جہاں ضروری ہو نئے اقدامات بھی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے تمام رکن ممالک کو اینٹی کرپشن کوڈ کا ابتدائی مسودہ بھجوا دیا ہے اور انہیں یکم اپریل دو ہزار گیارہ تک کوڈ کو نافذ کرنے کا پابند کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر شرد پوار کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس سلسلے میں قابل قدراقدامات کئے ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ کرکٹ کا انتظامی ڈھانچہ بھی مزید بہتر بنایا جائے۔
مزیدخبریں