وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ توانائی اوردفاع، سمیت مختلف امور پر تعاون کا خواہشنمد ہے ۔

Nov 22, 2010 | 21:23

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم سے تاجکستان کے سفیر ڈاکٹر زبیداللہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلئے اپنے وہ دورہ دوشنبہ میں تاجک وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کے متمنی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی اور معاشی ترقی کے لیے واخان پٹی سے گزرتی ہوئی چترال اور تاجکستان کو ملانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گی ۔ تاجک سفیر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔
مزیدخبریں