اسلام آباد میں افضل خان کی سربراہی میں قائم الیکشن کمشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے جعلی ڈگری کے معاملے میں سینٹر ولی محمد بادینی ، خیر پختونخوا کے رکن اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم اور پنجاب اسمبلی کے رکن ملک اقبال لنگڑیال کو تیرہ دسمبر تک حتمی نوٹس جاری کر دئے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے نو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف حاجی روز الدین اور صمد اخوند زادہ خود پیش ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن یار محمد رند کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی حیثیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اس لئے کمیٹی ان کے کیس کی مزید سماعت نہ کرے ۔ الیکشن کمشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے ارکان اسمبلی مولوی عبیداللہ ،احمدان خان بگٹی اور اعجاز احمد کو بھی مختلف تاریخوں کے نوٹس جاری کر دئیے۔