ایف آئی اے نے بے نظیربھٹوقتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ سابق صدر پرویز مشرف تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بے نظیربھٹوقتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک سوالنامہ تیار کیا ہے جو پرویز مشرف کو بھیجا جائے گا ۔ اس سوالنامے میں بتیس سوالات شامل ہیں اوران میں محترمہ کی سکیورٹی سے متعلق اہم نکات اُٹھائے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سوالنامہ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ جب بے نظیربھٹونے اپنی جان کولاحق خطرات کے حوالے سے خط کے ذریعے حکومت کو آگاہ کردیا تھا اور پھر کراچی میں سانحہ کارسازبھی ہوگیا تھا اس کے باوجود انہیں فول پروف سکیورٹی کیوں نہیں دی گئی۔سوالنامے کے مطابق کن ثبوتوں کی بنیاد پر اس وقت کے ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ جاویداقبال چیمہ نے پریس کانفرنس کی اورجائےوقوعہ کو کیوں صاف کیا گیا۔ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے وسیم احمد کا کہنا ہے کہ مشرف کے لیے تیاربتیس سوالات وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد بھجوادئیے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن