ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلی میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیرمین مجید نظامی کی زیر قیادت ملنے والے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ٹرسٹ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان اور تحریک قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانےمیں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ سے ٓاگاہ کر کےقومی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ پنجاب حکومت قومی مقصد کے لئے ٹرسٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وفد کی جانب سے تعاون پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وفد کی جانب سے تعاون پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔