پاکستان نے ابوظہی میں جاری جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چھ وکٹوں کے نقصان پرتین سوسترہ رنزبنالیےقومی ٹیم کو فالوآن سے بچنے کے لیے مزید 67 رنزکی ضرورت ہے

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے مخالف ٹیم کے
بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اظہرعلی ٹاپ سکورر رہے انھوں نے نوے کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے،جبکہ توفیق عمرتنتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سابق کپتان یونس خان چودہ رنز بناسکے۔ کپتان مصباح الحق ستتر رنز اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اسد شفیق نے اکسٹھ رنزبنائے
جنوبی افریقہ کی جانب سےسب سے کامیاب بولر ڈیل اسٹین رہے اور انھوں نے تین پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پال ہیرس نے دو اور جیک کیلس نے ایک وکٹ لی۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پرتین سوسترہ رنزبنالیےقومی ٹیم کو فالوآن سے بچنے کے لیے مزید سڑسٹھ رنزدکارہیں جبکہ جنوبی افریقہ کوابھی دوسوسڑسٹھ رنز کی برتری ہے

ای پیپر دی نیشن