پیرکو کراچی سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اوریہ رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا ۔ مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے نئے ڈرافٹ کی وزارت خزانہ سے منظوری کی اطلاعات اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری سے کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس دوسوچالیس پوائنٹ اضافے کے بعد گیارہ ہزار ہزاردوسو چھ پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کے ایس ای میں کاروباری حجم گیارہ کروڑ شیئرزکا رہا سب سے زیادہ کاروبارجہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرزمیں ہوا۔ جس کی قیمت تیس پیسے اضافے کے بعد بارہ روپے پچانوے پیسے ہوگئی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتا ہے۔
ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں ایک سو بایئس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پندرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں ایک سو بایئس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پندرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔