الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری والے 9ارکان اسمبلی کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے وفاق المدارس کی جعلی ڈگریوں کے حامل 9 اراکین اسمبلی کو آج (پیر کو) طلب کرلیا ہے۔ ڈگری کی تصدیق کےلئے وفاق المدارس کے ترجمان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگریوں کی سماعت کیلئے آج 9 اراکین اسمبلی کو طلب کیا ہے۔ ان اراکین میں حاجی روز الدین‘ میر ہمدان بگٹی‘ خلیفہ عبدالقیوم‘ ملک اقبال لنگڑیال اور عبدالصمد اخونزادہ سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے الیکشن کمیشن نے وفاق المدارس کے ترجمان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...