حسین حقانی کل صدرآصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق امریکہ میںمتعین پاکستانی سفیرحسین حقانی سیاسی اورعسکری قیادت کو ایڈمرل مائیک مولن کو بھجوائے گئے میمو سے متعلق بریفنگ دیں گے اور اپنی پوزیشن واضح کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خفیہ میمو کے ماسٹر مائند تک رسائی اور آئندہ کا لائحہ عمل طےکیاجائیگا۔ اورپاکستانی سفیرحسین حقانی کے مستقبل کا بھی فیصلہ کیا جائیگا۔ مبینہ خط کے حوالے سے اگلے چوبیس گھنٹوں کو انتہائی اہم قراردیاجارہاہے