عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو انہترویں عرس کی تقریبات آج سے پاکپتن میں شروع ہورہی ہیں۔

Nov 22, 2011 | 13:32

سفیر یاؤ جنگ
حضت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات پندرہ روز تک جاری رہیں گی جس کی رسومات کی ادائیگی سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کریں گے۔ عرس میں اندرون و بیرون ملک سے دس سے بارہ لاکھ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ زائرین کیلئے دو دسمبر کی شب سے بہشتی دروازہ کھول دیا جائے گا جو مسلسل پانچ راتوں رات تک کھلا رہے گا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹس کے ساتھ ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔
مزیدخبریں