امریکہ نے ایران کی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کمپنیوں کو آئندہ کوئی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جائیگی، پابندیوں کا مقصد ایران کو مالی طور پر کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کےعلاوہ ایران پر سفارتی دباؤ بھی برقرار رکھا جائیگا،امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے آئل سیکٹر پر پہلی بار پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن