سیالکوٹ میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں،سکول ٹیچرزاور سرکاری ملازمین کو اکٹھا کرکےجلسے کرنا آسان ہے تاہم اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ پنجاب کے حکمرانوں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرےگی۔