لوئرکرم ایجنسی، صدہ میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے، پارہ چنار مین روڈ رابطہ پُل جزوی طور پر تباہ ۔

Nov 22, 2011 | 15:07

سفیر یاؤ جنگ
صدہ شہر کے قریب پارہ چنار مین روڈ پر ایک رابطہ پُل کے نیچے نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے پُل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مزیدخبریں