بھارت پاکستان کی معاشی جڑیں کمزور کرنےکاخواہشمند ہے۔ سردارعتیق احمد خان

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوںنے کہاکہ بھارت کوپسندیدہ ملک قراردینےکےفیصلےکو پہلےقومی اسمبلی،سینیٹ اورفیڈریشن آف کامرس میں زیر بحث لانا چاہئیےتھا۔سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت آبی جنگ کے ذریعے پاکستان کو صحرابناناچاہتاہے۔پندرہ سال کے دوران بھارت نے کسی بھی موقع پر پاکستان کے لئے نرمی یا گنجائش نہیں برتی اورہمیشہ اسے نقصان پہنچانےکی کوشش کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ چھ لاکھ کشمیری آزادی کی خاطرشہید ہوچکے ہیں اس کا جواب بھارت سےکون لےگا۔سردارعتیق نےکہاکہ مسلم کانفرنس وہ جماعت ہےجس پرقائد اعظم کو بھی مکمل اعتماد تھااورہم ہی وہ کشمیری ہیں جنہوںنے قیام پاکستان سے تیئیس دن پہلےاپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ جوڑلیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن