سیالکوٹ کی صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کی اپیل

Nov 22, 2012

مراسلات

مکرمی! آلات جراحی، سپورٹس گڈز، لیدر گارمنٹس اور میوزیکل انسٹرومنٹس تیار کرنے والے سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور ایکسپورٹروں کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ حاصل ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دیکر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ سیالکوٹ کی صنعتوں اور ایکسپورٹ کرنے والے اداروں کے ساتھ لاکھوں افراد کے ر وزگار وابستہ ہیں مگر افسوس کہ حکومت ان اداروں پر نت نئے ٹیکس لاگو کرکے ان کا کچومر نکال رہی ہے۔ حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ سیالکوٹ کی صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر یہاں کے صنعتکاروں اور ایکسپورٹروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔
(ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ، سیالکوٹ)

مزیدخبریں