نئی دہلی (آن لائن+ آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہ ہے کہ میرے خیال میں انصاف ہو گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمارا انصاف کا نظام کچھ وقت لیتا ہے تاہم بالآخر انصاف ہی ہوتا ہے۔ بھارت میں ممبئی حملوں کے زندہ پکڑے جانے والے واحدحملہ آوراجمل قصاب کی پھانسی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹوں ٹویٹر، فیس بک اور ذرائع ابلاغ پراہم شخصیات کے تبصرے جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حکومت نے بے حد سمجھداری سے اس عمل کو پورا کیا ہے، گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے حکومت سے استفسارکیا کہ اب پارلیمان پر حملہ کرنے کے مجرم کو پھانسی کب دی جائے گی؟ فلم اداکارہ سلینا جیٹلی نے لکھا ہے کہ بہت خوب بھارتی حکومت، بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ نے کہا ہے شدت پسندوں کے ساتھ رحم کا سلوک کرنے کا مطلب ہے کہ لوگوں کا ملک کی عدلیہ پر اعتماد ختم ہوجائے گا۔ نامور صحافی راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے سب کو صبح کا سلام، اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی۔
اجمل قصاب کو پھانسی سے انصاف ہو گیا: بھارتی سیاسی رہنماﺅں، اداکارہ سلینا جیٹلی کا ردعمل
Nov 22, 2012