پیپلز پارٹی سے اتحاد غیر فطری ہے ق لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مستعفی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اکرم چودھری نے پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ غیر فعال سیاسی تنظیم، غیر فطری حکومتی اتحاد اور کارکنوں کے استحصال پر بطور احتجاج عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔ (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، میں نے 12 سال تک پارٹی کی بے مثال خدمت کی اور اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لایا مگر سب بے سود ثابت ہوا۔ تنظیم کے نہ ہونے اور مشاورت کا عمل مفقود ہونے کی وجہ سے پارٹی لیڈر شپ کوئی سیاسی گائیڈ لائن دینے میں ناکام رہی، ان حالات میں مزید وقت کا ضیاع کرنا ممکن نہیں لہٰذا میں مستعفی ہو رہا ہوں۔ مزید برآں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عہدے سمیت مسلم لیگ (ق) میں رہ کر بددیانتی کا مرتکب ہونا نہیں چاہتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن