پھانسی پر صدمہ ہوا: تحریک طالبان وہ ہمارا ہیرو، شہید ہند ہے: لشکر طیبہ، احمد غزالی

اسلام آباد(رائٹرز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اجمل قصاب کو سزائے موت دیئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔تحریک کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر ایک مسلمان کو پھانسی دینا بہت بڑا نقصان ہے اور ہمیں اس معاملہ پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔احسان اللہ احسان نے کہا کہ بھارتی سرزمین پر مسلمان کو پھانسی دینا بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لشکر طیبہ کے ایک سینئر کمانڈر نے نامعلوم مقام سے اجمل قصاب کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصاب نے دیگر جنگجو¶ں کی حوصلہ افزائی کر دی ہے اور وہ انکے نقش قدم پر چلیں گے۔ پاسبان حریت کے سربراہ عزیز احمد غزالی نے کہا ہے کہ اجمل قصاب شہید ہند ہے، جس نے بھارت میں جا کر لاکھوں کشمیریوں کے خون اور معصوم خواتین کی عصمت دری کا بدلہ لیا ہے۔ اجمل قصاب کی شہادت تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرے گی۔ مقبول بٹ کی پھانسی کے بعد بھارت نے یہ دوسری غلطی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن