رحمن ملک ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر سکےورٹی کا جائزہ لینے آج نئی دہلی جائینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور ویزہ مسائل کے حوالے سے بات چیت کیلئے آج جمعرات کو نئی دہلی جائیں گے، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور بھارتی حکومت کی جانب سے شائقین کو ویزے کے اجرا کے متعلق شرائط پر بات چیت کیلئے نئی دہلی جائیں گے۔ رحمن ملک دورے کے دوران سکےورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے جبکہ بھارتی حکام کو ویزہ شرائط نرم کرنے کی درخواست کریں گے ، رحمن ملک بھارتی بورڈ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پی سی بی کا سکےورٹی وفد بھی رحمن ملک کے ہمرا ہ ہوگا ۔ وفد مےچز کے مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں شرکت کیلئے 22 دسمبر کو بھارت جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن