کرکٹ ٹیموں کا تعاقب، گوجرانوالہ کے بعد سیالکوٹ میں بھی میچ رکوا دیا گیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ کے جناح سٹےڈےم میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے انڈر 19کرکٹ میچ روک کر کھلاڑےوں کو میدان سے باہر نکال دیا۔ چندروز قبل گوجرانوالہ کے سٹےڈےم میں سےنئر صوبائی مشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ہیلی کاپٹر کے سٹےڈےم میں اترنے کے باعث میچ روکا گیا۔ سیالکوٹ اور پشاور کی انڈر19کرکٹ ٹےموں کے درمیان بدھ کو سیالکوٹ کے جناح سٹےڈےم میں میچ کھےلا جانا تھا جو انتظامیہ نے جناح سٹےڈےم پہنچ کر اسے روک دیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفےسر عمران بٹ نے سٹےڈےم میں داخل ہوکر کھلاڑےوں کو باہر نکال کر سٹےڈےم کو تالے لگا دیئے۔ جس پر دونوں ٹیمیں میچ کھیلے بغیر چلی گئیں۔ میچ رکنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل نے جناح کرکٹ سٹیڈیم سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سیکرٹری میاں عبدالشکور اور سابق صدر ڈی سی اے سیالکوٹ میر داو¿د کے ہمراہ گئے۔ ڈی سی او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یا صوبائی حکومت نے یہ میچ رکوانے کیلئے کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ آج میچ کا آغاز غلط فہمی کی وجہ سے نہ ہوسکا اس معاملہ کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی اور غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...