لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ دورہ بھارت میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہے، میزبان ٹیم کوبیٹنگ جبکہ پاکستان کو باولنگ کے شعبہ میں برتری حاصل ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کھیل کر فارم اور فٹنس حاصل کر لی ہے بین الاقوامی کرکٹ کے لئے پی سی بی کو دستیاب ہوں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کو خیر باد کہہ چکا ہوں تاہم ملک میں ہر قسم کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ بھارتی ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ پر شکست دینا کسی بھی ٹیم کے لئے کبھی آسان نہیں رہا ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کے خلاف میچز میں قومی کرکٹرز کو کامیابی کے لئے اچھے سے اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔ بھارت کا باولنگ اٹیک دنیا کی دیگر ٹیموں کی نسبت آسان ہے ہمارے کھلاڑیوں کو ان کے خلاف اچھے رنز بنانے چاہئے۔
دورہ بھارت میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں‘ پاکستان کو باﺅلنگ میں برتری حاصل ہے: محمد یوسف
Nov 22, 2012