محتسب پنجاب نے لیکچررز منتخب ہونے والے سکول ٹیچرز کو سابقہ تنخواہوں، الاﺅنسز کا تحفظ دیدیا

Nov 22, 2012

لاہور (وقائع نگار) محتسب پنجاب خالد محمود نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے ایسے لیکچررز جو قبل ازیں ریگولر سکول ٹیچرز تھے کی سابقہ تنخواہوں اور الاﺅنسز کو تحفظ فراہم کر دیا ہے انہوں نے اے جی پنجاب اور اکاﺅنٹس کے تمام ضلعی دفاتر کو حکم دیا ہے کہ ایسے لیکچررز کی تنخواہوں کا از سر نو تعین کریں حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں نئی تنخواہوں میں ان کی سابقہ ملازمت کے الاﺅنسز اور دیگر مراعات کو شامل کرکے محتسب آفس کو ارسال کریں۔ فیصل آباد اور اوکاڑہ کے لیکچررز نے محتسب پنجاب کو درخواست دی تھی کہ وہ 2005ءمیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب کنٹریکٹ پر لیکچرار ملازمت کو ریگولر کر دیا گیا لیکن لیکن تنخواہوں کے تعین کے دوران ان کو بطور سکول ٹیچر حاصل الاﺅنسز اور دیگر مراعات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں