لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ میں ”یوم اقبال“ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر پروین خان (ممبر نظریہ پاکستان ٹرسٹ) تھیں جبکہ صدارت پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ لطافت نے کی۔ طالبات نے پرتاثیر تقریریں کیں اور کلام اقبال سنایا۔ پرنسپل نے فلسفہ خودی پر بھرپور روشنی ڈالی اور طالبات کو شعور ذات کے عرفان کا درس دیا ۔ ڈاکٹر پروین خان نے قیام پاکستان کے سلسلے میں اقبال کے کردار کو واضح کیا اور اقبال کی شاعری کی مختلف جہتوں سے طالبات کو روشناس کرایا۔