حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی جانے سے 8 ٹاﺅنز میں پانی کا شدید بحران

 کراچی( اسٹاف رپورٹر) حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی جانے سے کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا اور 8 ٹاﺅنز میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بدھ کی صبح 10 بجکر 40منٹ پر چلی گئی جو کہ رات گئے تک بحال نہیں ہوسکی۔ اس دوران حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی معطل رہی جس کے باعث بلدیہ ٹاﺅن، اورنگی ٹاﺅن ،سائٹ ٹاﺅن، نارتھ کراچی ٹاﺅن، لیاقت آباد ٹاﺅن، گلبرگ ٹاﺅن لیاری ٹاﺅن اور کیماڑی ٹاﺅن متاثر ہوئے او ران ٹاﺅنز میں پانی 4کروڑ گیلن پانی سپلائی نہیں کیا جاسکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...