واشنگٹن(آن لائن) دو بڑے سرمایہ کار گروپوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں گروپوں کا القاعدہ سے تعلق تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہے کہ جن گروپوں کو بلیک لسٹ کیاگیا ہے ان میں حوالہ گروپ اور راحت لمیٹڈ گروپ شامل ہیں حوالہ گروپ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ عرب ممالک سے رقم کی بھارت اوردیگر ایشیائی ممالک میں بذریعہ روایتی نظام حوالہ منتقلی کا کام کرتا تھا ۔ اس گروپ کی افغانستان ،پاکستان اور ایران میں برانچیں قائم ہیں یہ گروپ طالبان کے ساتھ منسلک ا ور انکی مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھا جبکہ راحت لمیٹڈ گروپ پاکستان میں قائم ایک سرمایہ کار گروپ ہے ۔ راحت گروپ اور اس کے مالک موسیٰ کلیم بھی افغان طالبان کی مالی مدد کرنے میں مبینہ ملوث ہیں۔