پیٹریاس کی شریک حیات کا راہیں جدا کرنے پر غور

لندن (نیٹ نیوز) امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کی بیوی اپنے شوہر کا خاتون صحافی کے ساتھ افیئر سامنے آنے پر سخت ناراض ہیں اور طلاق لینے پر غور کررہی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق پیٹریاس کی بیوی ہولی اس افیئر کے منظر عام پر آنے کے بعد شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اس خبرکے بعد سے ٹی وی دیکھنا اور اخبار پڑھنا چھوڑ دیا ہے جبکہ ڈیوڈ پیٹریاس انہیں منانے کی ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں اور اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیٹریاس کی بیوی کو شک ہے کہ اس افیئر کا بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون جل کیلی سے بھی ان کا تعلق رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن