محرم الحرام: سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپشاورکے تمام پرائیویٹ سکول دس محرم تک بند. کراچی اوربلوچستان میں بھی کل سے دس محرم تک نجی اسکولوں میں چھٹی۔

محرم الحرام میں دہشتگردی اورسکیورٹی مسائل کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاورمیں آج سے دس محرم تک تمام پرائیویٹ اسکولز میں طلباء کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں،چار چھٹیوں کے بعد چھبیس نومبرکو تعلیمی اداروں میں دوبارہ سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ دوسری جانب  کراچی میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے تئیس سے پچیس نومبر تک تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی سکولوں کی بندش کا فیصلہ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، پبلک پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اورآل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔ تین روزہ چھٹیوں کے بعد پیر سے سکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر نجی اسکول آج بھی بند ہیں تاہم حکومت کی جانب سے آٹھ سے دس محرم تک سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن