وزیراعلیٰٰ پنجاب نے صوبے کے امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا امکان.

Nov 22, 2012 | 12:38

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں آئی جی پنجاب، وزیر قانون، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9، 10 محرم کو ڈبل سواری، موبائل فون سروس پر پابندی اور فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے 8 سے 10 محرم تک موبائل فون سروس کی جزوی معطلی اور ڈبل سواری پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

مزیدخبریں