سپریم کورٹ میں ججزتقررکیس کی سماعت شروع ہوئی تواٹارنی جنرل یا اُن کے آفس کے کسی بھی نمائندے کے علاوہ تمام فریق عدالت میں موجود تھے۔ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئےکہ کورٹ ایسوسی ایٹ نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل کا دفتربند ہے، چیف جسٹس نے واضح کردیا تھا کہ آج چھٹی نہیں ہوگی، مقامی چھٹی کا یہ مطلب نہیں کہ پورے ملک میں چھٹی ہو۔ جسٹس خلجی عارف نے مزید ریمارکس دئیے کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا تھا کہ آج عام تعطیل کے باوجود عدالت کھلی رہے گی اورکیس کی سماعت ہوگی۔ بعد میں درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا نہ آناانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے، کیا کوئی اٹارنی جنرل کی فلیگ کارکو روک سکتا ہے۔ عدالت کے دوبارہ طلب کرنے پراٹارنی جنرل عرفان قادرپیش ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام تعطیل کی وجہ سے حاضرنہیں ہوا۔