پشاور: بڈھ بیر چیک پوسٹ پرحملہ, دواہلکارشہید. پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جی روڈ پر نصب دوبم بھی ناکارہ بنادیئے۔

پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے تھانہ بڈھ بیرمیں سپین قمبر چیک پوسٹ پرصبح گیارہ بجے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل رحمان ولی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ شمس الرحمان زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکارکواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جناب پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جی ٹی روڈ پر نصب دو ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیے ایک کا وزن تین کلو جبکہ دوسرے کا پانچ سو گرام تھا۔ بم ناکارہ بناتے ہوئے بجلی کا ایک ٹرانسفارمر بھی تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سڑک سے گورنر خیبر پختونخوا کے قافلے کو گزرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن